آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا تیل کی ترسیل بند کرنے کا اعلان
آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز کا کہنا ہے کہ جو ٹینکرز ملک بھر میں جہاں ہیں انہیں وہیں روک دیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک گیر ہڑتال جاری ہے، ہڑتال کے پہلے روز کنٹریکٹرز نے تیل کی ترسیل بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز کا کہنا ہے کہ جو ٹینکرز ملک بھر میں جہاں ہیں انہیں وہیں روک دیا گیا، انکم ٹیکس ریٹ 3 فیصد سے 2 فیصد کیا جائے، انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ریٹ 3.5 فیصد سے 2.5 فیصد ہونا چاہیے۔
یہ خبر بھی پڑھیں اپڈیٹ، جوہر ٹاؤن دھماکے میں اب تک 3 افراد جاں بحق 24 زخمی
کنٹریٹرز نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وائٹ آئل پائپ لائن شروع ہونے پر ٹینک لاری کو روڈ کا شیئر دیا جائے۔ دوسری جانب بلوچستان کے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے اجلاس طلب کرلیا۔ ٹرانسپورٹر عبدالصبور نے بتایا کہ ہم صوبے میں ہڑتال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج کے اجلاس میں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کیلئے ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے رابطہ کیا ہےمگران کی مسافر کوچز پہلے سے ہڑتال پر ہیں، آئل ٹینکرز بے شمار مسائل سے دوچار ہیں۔