پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اوکاڑہ: مجلس شہادت مولا علیؑ پر کالعدم سپاہ صحابہ کا حملہ، پولیس خاموش تماشائی

اس موقع پر موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے اور سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کو گھر کے اندر برپا مجلس عزا پر پتھراؤ کرنے سے نہ روک سکے۔ اس واقع کے بعد علاقے کے حالات کشیدہ ہیں جبکہ زخمی عزاداروں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

شیعہ نیوز: اوکاڑا کے علاقے 9 جی ڈی جندراکہ، نزد سید والا محلے میں آج بروز 19 رمضان کی مناسبت سے مجلس عزا ء بسلسلہ شہادت مولا امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام جاری تھی کہ سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے مجلس عزا رکوانے کے لیے بانی مجلس کے گھر پر منظم حملہ کر دیا، درجنوں حملہ آروں نے مجلس عزا منعقد کروانے والے گھر کے اندر اینٹوں اور پتھروں کی بارش کر دی اور درجنوں مومنین کو زخمی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلام ہو ان شہداء پر، جنہوں نے راہِ حق میں اپنی جانیں نچھاور کیں!،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

اس موقع پر موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے اور سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کو گھر کے اندر برپا مجلس عزا پر پتھراؤ کرنے سے نہ روک سکے۔ اس واقع کے بعد علاقے کے حالات کشیدہ ہیں جبکہ زخمی عزاداروں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button