مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

رہبر معظم کی جانب سے شہید صدر آیت اللہ رئیسی کی مجلس ترحیم کا اہتمام

شیعہ نیوز: تہران کے حسینیہ امام خمینی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں شہید آیت اللہ رئیسی اور دیگر شہداء کی یاد میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گيا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حسینہ امام خمینی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، تبریز کے شہید امام جمع آیت اللہ آل ہاشم، شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان، صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر شہید مالک رحمتی، صدر کی سیکورٹی ٹیم کے کمانڈر شہید جنرل سید مہدی موسوی اور دیگر شہدا کی مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا ہے۔

شہید رئیسی کی یاد میں تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں اور نمائندوں کی شرکت

اس تقریب میں نُجَباء عراق کے سیکرٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی، عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے نائب کاظم غریب آبادی، حسن خوجستہ، عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ "سید عمار حکیم”۔ عراق کی حشد الشعبی تحریک کے سربراہ فالح الفیاض، عراقی سابق وزیر اعظم عادل عبدالمہدی، سابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی، عراق کی بدر تنظیم کے سیکرٹری جنرل، عراقی کردستان کی پیٹریاٹک یونین کے سربراہ بافل طالبانی اور عراق کی سپریم اسلامی اسمبلی کے سربراہ حمام حمودی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو فوری طور پر رفح میں آپریشن روکنے کا حکم

شہید آیت اللہ رئیسی عوام دوست اور خستہ ناپذیر تھے، حجت الاسلام رفیع

حجت الاسلام ڈاکٹر ناصر رفیعی نے شہید صدر رئیسی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید صدر رئیسی کے حادثے سے ولادت امام رضا علیہ السلام کی خوشیاں غم میں بدل گئیں۔ ان مواقع پر دینی عقائد اور تعلیمات ہمیں آرام اور سکون دیتی ہیں اور ایمان کی مضبوطی کی طرف ہمیں ہدایت کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ہزار دن کی طویل مدت پالیسی طے کرتی ہے لیکن ایک حادثے کی وجہ سے سارا منصوبہ تہہ وبالا ہو جاتا ہے۔ یہ دلیل ہے کہ دنیا کے معاملات ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں۔

حجت الاسلام رفیعی نے کہا کہ زندگی میں پیش آنے والے واقعات و حوادث پر راضی رہنا چاہیے۔ اللہ کے فیصلے پر مطمئن رکھنا چاہیے۔ چنانچہ رہبر معظم نے فرمایا کہ بہترین لوگ ہم سے جدا ہوگئے لیکن اللہ کے حضور شکوہ نہیں کریں گے۔ اللہ قرآن میں فرماتا ہے نفس مطمئنہ رکھنے والے اللہ کے فیصلے پر راضی ہوتے ہیں۔

انہوں نے شہید صدر رئیسی کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید رئیسی تھکاوٹ کا شکار ہوئے بغیر عوام کی خدمت کرتے تھے۔ تواضع ان کی خصوصیت تھی۔ عوام کی خدمت، لوگوں کا بوجھ اٹھانا اور کوشش کرنا ان کی نمایاں خصوصیات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہونے والا ہے۔ اگر کوئی عوام کی خدمت کرے تو اس کو پانچ جزا ملتی ہیں۔ یہ لوگ قیامت کے دن کسی حساب و کتاب کے بغیر جنت میں جائیں گے۔ اس دن ان کے چہروں پر غم و اندوہ کے آثار نظر نہیں آتے ہیں۔

ہیپکو کمپنی کے ملازمین نے مراسم میں خصوصی شرکت کی تھی

اس موقع پر مقررین شہدائے خدمت کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں اور ان کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈال رہے ہیں ۔ اس مجلس میں ایرانی عوام کے علاوہ غیر ملکی سفیروں اور اہم شخصیات بھی شرکت ہیں کہ جن میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو، عراق سے سید عمار حکیم اور فالح الفیاض بھی شامل ہیں۔ تفصیلی خبر آپ بعد میں ملاحظہ فرمائيں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button