اہم پاکستانی خبریں

جمعہ کو پوری قوم یوم یکجہتی کشمیر منائے گی،فردوس عاشق اعوان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کو مسئلہ کشمیر سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات پر اعتماد میں لیا۔

زرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کابینہ کے ارکان نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے سے متعلق بھرپور اعتماد کی یقین دہانی کرائی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کےعوام کی آواز بن چکےہیں اور کابینہ نے 30 اگست بروز جمعے یوم یکجہتی کو کشمیریوں منانے کے حوالے سے وزیراعظم کے فیصلے کی توثیق کی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 30 اگست کو 12 بجے 30 منٹ کے لیے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام افراد بشمول طلبا و طالبات کشمیر کاز کا حصہ بن کر اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ عالمی بردری کو مسئلہ کشمیرکے حل سے متعلق ڈومور کرنا ہوگا کیونکہ بھارت کی وجہ سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے وزیراعظم کا حوالہ دتیے ہوئے کہا کہ ’عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں باور کرایا کہ کشمیریوں کے ساتھ کوئی ہو نہ ہو لیکن پاکستانی حکومت اور عوام ساتھ کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button