
عشرہ فجر کے موقع پر رہبر معظم کی مزار بانی انقلاب پر حاضری
شیعہ نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آج صبح رہبر کبیر اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار اور گلزار شہداء پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
رپورٹ کے مطابق عشرہ فجر کے آغاز اور حضرت امام خمینی (رہ) کی تاریخی وطن واپسی کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای آج صبح رہبر کبیر اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار اور گلزار شہداء پر حاضرہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فاتحہ خوانی کے بعد انقلاب اسلامی کے بانی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد صیہونی وزیر اعظم کی ایک اور شکست، امریکی سینیٹ میں آئی سی سی پر پابندی کا بل پاس نہیں ہو سکا
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گلزار شہداء بہشت زہرا (س) میں دفن شہیدوں اور شہداء ہفت تیر کے مزار پر بھی حاضر ہو کر فاتحہ خوانی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اس کے بعد شہدائے مدافع حرم اور اسی طرح 30 اگست 1981 کو وزارت عظمی کے دفتر میں ہونے والے دھماکے کے شہیدوں کے مزاروں پر حاضری دے کر شہید بہشتی، شہید رجائی، شہید باہنر اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے دیگر افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح اسلامی انقلاب ، مقدس دفاع اور حرم مقدم کے دفاع میں شہید ہونے والوں کی قبروں پر بھی حاضری دی اور فاتحہ پڑھ کر ان کے علو درجات کی دعا کی۔