محمد بن سلمان کے حکم پر سعودی انٹیلیجنس نے 38پاکستانی شیعہ جوان اغوا کرلیے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب میں ملازمت پیشہ 38 پاکستانی شیعہ جوان ولی عہد محمد بن سلمان کی ایماء پر سعودی انٹیلی جنس اداروں کے ہاتھوں اغواکرلیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے سعودی عرب کی مختلف فیکٹریزمیں ملازم پاراچنار سے تعلق رکھنے والے 38 شیعہ جوانوں کو سعودی انٹیلی جنس اداروں نے18 مارچ کو اس وقت اغواء کرلیا تھاجب وہ اپنی ڈیوٹی مکمل کرکے اپنی رہائش گاہوں کو پہنچے تھے ۔
ذرائع کے مطابق تمام اغواءشدہ پاکستانیوں کا تعلق پاراچنار سے ہے اور ان پر بے بنیادالزام عائد کیا گیا ہے انہوں نے شام میں امریکی و سعودی دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف جہاد کرنے والے لشکر زینبیون کے ہمراہ کاروائیوں میں حصہ لیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتا یا ہے کہ ان تمام جوانوں کےسفری ریکارڈ کے مطابق یہ 2014 سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور اس دوران انہوں نے نا ہی کبھی شام کا دورہ کیا نا ہی کبھی کسی اور ملک گئے ہیں۔ سعودی خفیہ اداروں کا ان جوانوں پر شام میں لڑنے والےلشکر زینبیوں سے تعلق کا الزام سراسرمن گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔
واضح رہے کہ شام اور عراق کی آئینی حکومتوں کے خاتمے اور وہاں امریکی اسرائیلی ایماءپر پٹھوں حکومتوں کے قیام کے لئے آل سعود حکومت نے دنیا بھر سے تکفیری وہابی دہشت گردوں کو جمع کرکے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی تشکیل میں معاونت کی جنہیں دنیا بھر کے انقلابی ومقاومتی گروہوں نے شکست فاش سے دوچار کیا ہے۔