
اہم پاکستانی خبریں
ایم کیو ایم میں ایک بار پھر اختلافات جنم لینا شروع ہوگئے
شیعہ نیوز:ایم کیو ایم پاکستان کے ملک میں موجود تمام گروپوں میں انضمام کے بعد ایک بار پھر اختلافات جنم لینا شروع ہوگئے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان کے کچھ سنیئر رہنماؤں نے ماضی میں ایم کیو ایم کے خلاف سخت بیان بازی اور مہاجر وجود کو دفن کرنے جیسے بیانات دینے والے رہنماؤں کو ایم کیو ایم میں واپسی کے ساتھ اعلی عہدے دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے، جنگ کو ملنے والی اطلاع کے مطابق سابق مئیر کراچی وسیم اختر، سنیئر رہنما خواجہ اظہار الحسن سمیت چند دیگر رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی پارٹی کے کئی فیصلوں پر ناخوش دکھائی دے رہے ہیں،ان رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے پر بھی غور شروع کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے ان میں شامل بعض لیڈر پی پی کی صوبائی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور ان کی سندھ کے ایک صوبائی وزیر کے گھر پر دو سے تین ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔