مشرق وسطی

ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا آغاز

شیعہ نیوز: ایرانی عبوری وزیر خارجہ کی صدارت میں ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے جاری اعلیٰ سطحی اجلاس میں رکن ممالک کے 30 سے زیادہ اعلی سطحی وفود شریک ہیں۔

ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے وزرائے خارجہ کا 19 واں اجلاس ملکی اور غیر ملکی حکام کی موجودگی سے تہران میں شروع ہوا۔

تہران میں جاری اعلیٰ سطحی اجلاس میں رکن ممالک کے 30 سے زیادہ اعلی سطحی وفود شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے لئے مسافر بحری سروس پاکستان کے ایجنڈے میں شامل ہے

رکن ممالک کے نمائندوں نے ایران کے صدر شہید رئیسی اور ان کے ہمراہوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خاموشی کے ساتھ ایک منٹ تک قیام کیا۔

ایران 2023 سے ایشین کواپریشن ڈائیلاگ کی صدارت کررہا ہے۔ ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی اجلاس کے آغاز پر خطاب کررہے ہیں۔

یاد رہے ایشین کواپریشن ڈائیلاگ 2002 میں وجود میں آئی تھی۔ تنظیم کا صدر دفتر کویت میں ہے اور اس وقت 35 ممالک تنظیم کی رکنیت رکھتے ہیں۔

اس سے پہلے تنظیم کے وزرائے خارجہ اور چیمبرز آف کانفرنس کے سربراہان اور وزرائے سیاحت کا بھی ایران میں اجلاس ہوچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button