مشرق وسطی

محرم سے قبل عراق میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف حشد الشعبی کا آپریشن

شیعہ نیوز:عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبے دیالیٰ کے شروین علاقے میں بڑے پیمانے پر کارروائی کی، یہ کارروائی اس وقت شروع ہوئی جب دہشتگرد گروہ داعش نے شروین کے علاقے پر حملہ کیا جسے حشد الشعبی کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔ اس حملے میں حشد الشعبی کے 2 جوان شہید ہوئے۔

دوسری جانب بعقوبہ کے شمال مشرقی علاقے المنصوریہ کے اطراف میں ہونے والے بم دھماکے میں حشد الشعبی کے 4 جوان زخمی ہو گئے۔

کچھ دن قبل بھی عراقی پولیس نے صوبے نینوا میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کے دوران اسلحے کے گودام سے بڑی مقدار میں راکٹ برآمد کئے تھے۔

عراق میں تین سال تک داعش کے خلاف کارروائی کے بعد 2017 میں عراقی حکومت نے اس دہشتگرد گروہ کے خلاف کامیابی کا اعلان کیا، لیکن اس گروہ کی سلیپنگ سل کے عناصر ابھی بھی صوبے دیالیٰ، کرکوک، نینویٰ، صلاح الدین، الانبار اور بغداد میں موجود ہیں۔

عراقی فورسز ان علاقوں سے داعش کے پوری طرح صفائے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button