مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
آپریشن طوفان الاقصیٰ نے صیہونی رژیم کو 70 سال پیچھے دھکیل دیا، رہبر معظم انقلاب
شیعہ نیوز: گزشتہ سال طوفان الاقصیٰ کا آغاز ہوتے ہی رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله "سید علی خامنه ای” کے بیانات اور تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا، جس میں سے دفتر مقام معظم رہبری نے رہبر انقلاب کے ایک بیان کو سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر عبرانی زبان میں ٹویٹ کی صورت میں جاری کیا۔ جس میں رہبر معظم نے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ نے صیہونی رژیم کو 70 سال پیچھے دھکیل دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعے رہبر معظم انقلاب نے تہران میں نماز جمعہ کی امامت بھی کروائی۔ رہبر معظم نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ صیہونی رژیم پر لگائی گئی ہر ضرب خطے اور پوری انسانیت کی خدمت ہے۔