اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اپوزیشن کا اصل ہدف عمران خان سے اسرائیل کو تسلیم کروانا ہے، اہم انکشاف

شیعہ نیوز: پاکستان کی تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پاک فوج اور عمران خان حکومت کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کے قیام اور جاری احتجاجی تحریک کے پیچھے چھپا اصل ایجنڈا سامنے آگیا ہے ، نامور تجزیہ کار اور اینکر پرسن مبشر لقمان اور طاہراشرفی نے بڑا انکشاف کردیا ہے ۔

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر سینئر صحافی مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوایف اے ٹی ایف میں اسوقت تک ڈالا ہوا ہے جب تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، جب پاکستان کہے گا اسرائیل کو تسلیم کرتے ہیں، تل ابیب میں سفارتخانہ کھولتے ہیں تو پھر ایف اے ٹی ایف صرف وائیٹ ہی نہیں بلکہ بہت اچھی ہو جائے گی، نوٹوں کی بارش ہونی ہے پھر۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اصولوں کی وجہ سے مار پڑ رہی ہے، یہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے اوپر کئی وجوہات سے الزام ہیں، اور وہ وجوہات آپ کو پتہ ہونی چاہئے، یہ ڈرامہ کہ ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ یا ٹیررفنانسگ پر ہو رہی ہے، دو ماہ پہلے امریکی جریدے میں رپورٹ آئی کہ انڈیا ٹیرر فنانسنگ کر رہا ہے تو کیا انڈیا کا نام ایف اے ٹی ایف میں آیا،نہیں آیا، ٹیررفنانسگ،منی لانڈرنگ کی مثال دے دی، اب اسرائیل کو مان لیں معیشت ٹھیک ہو جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے مشیر اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اگر کرپشن معاف کر دی جائے تو سب تحریکیں ختم ہو جائیں گی ،مبشر لقمان کے موقف کی تائید کرتے ہوئےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اگر آج عمران خان اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لے اور کرپشن معاف کر دے تو تمام تحریکیں ختم ہو جائیں گی، طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ فوج مخالف بیانیہ ہندوستان اسرائیل کا بیانیہ ہے،ایک اور ٹویٹ میں طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور فوج دشمن بیانیہ کی دھمکیاں نہ دو، جو کرنا ہے کرو، قوم تم سے حساب لے کر رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button