پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پورا گلگت بلتستان سیلابی تباہ کاریوں کا شکار ہے اور روای چین کی بھانسری بجانے میں مصروف ہے، اپوزیشن لیڈرکاظم میثم

سکردو میں متاثرین سیلاب پر بندوق تاننے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کاظم نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پورا گلگت بلتستان سیلابی تباہ کاریوں کا شکار ہے اور روای چین کی بھانسری بجانے میں مصروف ہے۔

حکومت فوری ہنگامی اجلاس طلب کرے اور سیلابی تباہ کاریوں پر اقدامات اٹھائیں۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا ادارہ مفلوج ہوکر رہا گیا ہے اور ان کا کام تباہ کاریوں کے بعد واویلا مچانا رہ گیا ہے۔

جی بی ڈی ایم اے کو بااختیار اور فعال نہیں رہنے دینا ہے تو اسے ختم کرکے تجہیز و تکفین کمیٹی بنائی جائے۔

جی بی ڈی ایم اے خود فائنینشل کراسز کی ڈسزاسٹر کا شکار ہے تو وہ کیسے ڈراسٹر پرون جی بی کی ڈزاسٹر کو منیج کرسکے گی۔

سکردو میں سدپارہ، برگے، گیول، شگری بالا اور دیگر علاقوں میں سیلابی متاثرین کو سیلاب کے رحم کو کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوات میں وہابی مدرسہ کے وحشی مُلا عمر نے غیر حاضری پر معصوم طالبعلم کو بدترین تشدد سے ماردیا

گانچھے میں بھی سیلاب متاثرین امداد کے منتظر ہیں،اور بے آسرا ہیں۔

تھک سیلاب کی زد میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جس پر دکھ ہے۔

سکردو میں متاثرین سیلاب پر بندوق تاننے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

سیلاب متاثرین جو اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کو سیلاب سے بچانے کی کوشش کرنے والوں کو سنگین دھمکیاں ناقابل برداشت ہے۔

تمام سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے انکی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button