
مقبوضہ کشمیر، تنظیم المکاتب کی سالانہ دینی و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تنظیم المکاتب ہند کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر بھر میں سالانہ دینی و تعلیمی کانفرنسز کے تحت مختلف تعلیمی و تربیتی مظاہرے، تقاریر اور منظومات و جلسات کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنسز میں تنظیم المکاتب کے مدیر مولانا صفی حیدر، مولانا سید شمیم الحسن، مولانا ممتاز علی، مولانا فیروز عباس، مولانا سید ذوالفقار حیدر، مولانا سید صبیح الحسین اور مولانا سید کاظم مہدی شریک تھے جبکہ شعراء کرام میں ذہین حیدر دلکش، جرار اکبرآبادی، رضا مورانوری، مائل چندولوی اور آصف جلال بجنوری شامل تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں لاہور، ادارہ التنزیل کی جانب سے طفلان مسلم ورکشاپ کا انعقاد
ان کانفرنسز کا اہتمام مقبوضہ کشمیر کے بانڈی پورہ، بارہمولہ، اننت ناگ، سرینگر، اوڑی، بڈگام اور ماگام قصبہ جات میں کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں ان کانفرنسز کے مہتمم ڈاکٹر میر محمد ابراہیم تھے۔مقبوضہ کشمیر میں تنظیم المکاتب کے تین سو سے زائد مکاتب فعال ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں بچے سالہا سال سے دینی تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔