اہم پاکستانی خبریں

دہشتگردوں کیخلاف منظم اقدامات کرنا ہوں گے، پیر محفوظ مشہدی

شیعہ نیوز:جمعیت علمائے پاکستان سواد اعظم کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی اور سیکرٹری جنرل پیر اقبال شاہ نے شمالی وزیرستان میں چھ فوجی جوانوں کی شہادت اور ضلع کرم میں اساتذہ کیساتھ ہونیوالی دہشتگردی پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف منظم اقدامات کرنا ہوں گے۔ دہشت گرد قوم کو خوفزدہ نہیں کر سکتے۔ فوج نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پہلے بھی بہت قربانیاں دی ہیں۔ جن کی قوم قدردانی کرتی ہے۔ قوم فوج کیساتھ کندھے سے کندھا ملائے کھڑی ہے۔

جے یو پی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ جس پر قوم میں تشویش پائی جاتی ہے۔ پاکستان کو پرامن ملک ہونا چاہیے، مگر ایسا نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشتگردی کی جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ اس کیلئے افواج پاکستان اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔ افواج پاکستان کیساتھ ہی دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیاسی استحکام بھی ضروری ہے۔ مگر افسوسناک بات ہے کہ جب سے عمران خان کو سازش کے تحت سیاست میں لایا گیا ہے، اس وقت سے اس ملک میں سیاسی عدم استحکام موجود ہے۔ ملک کی دو بڑی جماعتوں نے میثاق جمہوریت کرکے پارلیمنٹ کو مضبوط اور صوبائی اکائیوں کو خود مختار بنایا، مگر متاثرہ قوتوں نے انتشار پیدا کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کو کمزور کیا۔ عمران خان کو دھاندلی سے جتوایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button