اہم پاکستانی خبریں

لاہور، ایرانی قونصلیٹ میں قومی مقابلہ خطاطی کا اہتمام

شیعہ نیوز: خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں قومی مقابلہ خطاطی 2024 کا اہتمام کیا گیا۔  قومی مقابلہ خطاطی 2024 کا انعقاد اشرف القلم کیلیگرافی فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد ہوا۔ مقابلے میں پاکستان کے55 شہروں سے 1 ہزار 4 خطاطین نے 1 ہزار 23 فن پاروں کیساتھ حصہ لیا۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے تقریب کا افتتاح کیا۔ عامر میر نے کیلگرافرز کے فن  پاروں کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل جعفرروناس، وزیر گلگت بلتستان شبیر عثمانی، کمشنر ایف بی آر ڈاکٹر تنویر احمد بھٹی، ایڈووکیٹ چودھری احسان الحق، فریحہ غفار، حافظ محمد عباس علی، اسلم ڈوگر اور حافظ اصغر سمیت دیگر شریک ہوئے، جبکہ ملک بھر سے بڑی تعداد میں کیلیگرافر ز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت عامر میر اور ایرانی قونصل جنرل جعفر روناس نے کیلگرافرز کے فن پاروں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button