
کوئٹہ، فاطمیہ اسلامک سینٹر میں علمی و فکری سیمینار کا انعقاد
شیعہ نیوز: فاطمیہ اسلامک سینٹر کی جانب سے آج کوئٹہ میں فکری اور علمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علامہ ڈاکٹر سید احمد کاظمی نے شرکاء سے حالات حاضرہ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر سید احمد کاظمی نے مغربی ممالک میں پیدا ہونے والی حالیہ مشکلات اور مختلف جریدوں کی رپورٹس اور اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں درپیش مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حل کے لئے مغربی ممالک کے ریسرچرز نے جو تجاویز دی ہیں، دین اسلام میں وہ پہلے سے ہی موجود ہیں۔ احادیث اور آئمہ کرام کی روایات میں ان مسائل کا حل موجود ہیں، تاہم مغربی ریسرچرز نے ان تجاویز کو نئے نام دیئے ہیں۔ اس موقع پر امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی، مختلف قبائلی عمائدین اور دیگر شخصیات بھی علمی سیمینار میں موجود تھے۔