مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امت مسلمہ سے سعودی اور صیہونی اقدامات کے خلاف جہاد کا مطالبہ

شیعہ نیوز : یمنی علماء نے ایک مشترکہ اجلاس میں فلسطینی اہداف کے ساتھ سعودی عرب کی خیانت اور غداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو سعودی اور صیہونی اقدامات کے خلاف جہاد کا اعلان کرنا چاہیے۔

مشترکہ اجلاس میں یمن کے شیعہ اور سنی علماء نے متفقہ طور پر مسلمانوں سے آل سعود کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یمنی علماء نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم عربی اور اسلامی فرزندوں سے اسرائیل کے حامی عرب حکمرانوں کے خلاف قیام اور جہاد کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یمنی علماء کا کہنا ہے کہ یمن پرمسلط کردہ جنگ میں امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب، امارات اور بحرین شامل ہیں لہٰذا امریکہ اور اسرائیل کے حامی عرب حکمرانوں کے خلاف جہاد کا اعلان کرنا چاہیے کیونکہ اسلام ، فلسطین اور مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب، امارات اور بحرین کے حکام کی خیانت اور غداری آشکار ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button