پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او انچولی یونٹ کے تحت امامیہ سپر لیگ کا انعقاد

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن انچولی محب یونٹ کی جانب سے امامیہ سپر لیگ کا انعقاد مورخہ 30 مئی 2021 کو امروہہ گراونڈ کراچی میں کیا گیا۔ ٹورنامینٹ میں شہر قائد سے انڈر میٹرک طلبہ کی ٹیموں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ ٹورنامینٹ میں آئی ایس او کراچی ڈویژن کے سیکرٹری مالیات زین العابدین اور سیکرٹری اطلاعات محمد عابدی نے خصوصی شرکت کی اور کھیلاڑیوں کے درمیاں تحائف بھی تقسیم کیئے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے زین العابدین کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ سے نوجوانوں بالخصوص بچوں کی تربیت و تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل و تفریح کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے سرگرمیاں منعقد کروائی ہیں. ان سرگرمیوں کا مقصد نوجوانوں کی بہترین نشوونما اور ورزش ہے. روز مرہ کی زندگی میں جہاں نوجوان موبائل-فون اور کمپیوٹر جیسی چیزوں کو اہمیت دینا شروع ہوگئے ہیں وہیں اس طرح کے کھیل و کود کہ جن سے انکی صحت پر گہرا اثر پڑتا ہے، انکو نظر انداز کر جاتے ہیں. انکا مزید کہنا تھا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن انچولی یونٹ کے ممبران بالخصوص کابینہ کی کاوشوں اور محنت کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا. ٹورنامینٹ کا آغاز صبح 9 بجے سے کیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شام 4 بجے اس ہی مقام پر کھیلا گیا۔ فائنل میچ کی فاتح ٹیم کو آئی ایس او انچولی محب یونٹ کی جانب سے اعزازی ٹرافی ،کرکٹ بیٹ سمیت ایک ہزار روپے نقد انعام بھی دیا گیا.

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button