دنیا

آسکر ایوارڈ یافتہ ہسپانوی اداکار کی صیہونی حکومت کی جنگی جرائم کی مذمت

شیعہ نیوز: آسکر ایوارڈ یافتہ ہسپانوی اداکار جیویئر بارڈیم نے اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے غزہ میں فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سان سیباسٹین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہسپانوی اداکار جیویئر بارڈیم نے غزہ میں جاری انسانیت کے خلاف صیہونی فوجیوں کی جنگی جرائم کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : طبس میں کان کے حادثے پر آيت اللہ علی خامنہ ای کا تعزیتی پیغام

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کے خلاف اور ناقابل قبول ہے اور اسرائیل بین الاقوامی قانون کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

سکر ایوارڈ یافتہ ہسپانوی اداکار جیویئر بارڈیم نے اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک امریکہ، جرمنی اور برطانیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا اسرائیل کے لیے اپنی ’غیر مشروط حمایت‘ پر نظرِ ثانی کریں اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سے درخواست کی کہ وہ ذمے داروں کا احتساب کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button