ہمارا مسئلہ صہیونی حکومت نہیں بلکہ حزب اللہ اور بشار الاسد کے عناصر ہیں، الجولانی
شیعہ نیوز: شام پر قابض تکفیری ٹولے کے سربراہ الجولانی نے صہیونی حکومت کے حملوں پر کہا ہے کہ ہمارا اصل مسئلہ حزب اللہ اور بشار الاسد حکومت کے باقی ماندہ عناصر ہیں۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ دمشق پر قابض دہشت گرد گروہ کے سربراہ ابومحمد الجولانی نے کہا ہے کہ شامی عوام نے سالوں تک جنگ کی ہے جس کی وجہ سے عوام تھک چکے ہیں اور ملک کسی جنگ کے لئے آمادہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور میں آئی ایس او کے زیر اہتمام محفل دوستان
انہوں نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت شام پر حملہ کرکے تجاوز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام کا اصلی مسئلہ صہیونی حکومت نہیں بلکہ حزب اللہ اور بشار الاسد حکومت کے عناصر ہیں۔ ان کو ختم کرنا ہی مسئلے کا راہ حل ہے۔
الجولانی نے کہا کہ شام کی جلد تعمیر نو کی جائے گی اس حوالے سے بیرونی ممالک کو اعتماد میں لیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریر الشام کے بارے میں بین الاقوامی برادری کی تشویش بے بنیاد ہے۔ ہم جلد ملک میں استحکام لائیں گے۔