شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ / لشکرجھنگوی کا دہشت گرد واصل جہنم
شیعہ نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گرد ہیبت 10 مقدمات میں مطلوب تھا۔
سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق دہشت گرد سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے ڈی آئی خان میں مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں مطلوب کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کا دہشت گرد ہیبت خان مارا گیا۔پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس کی جانب سے آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، آپریشن کے دوران مطلوب دہشتگرد ہلاک جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر تھی اور دہشت گرد پولیس کو 9 مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس کا علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔