اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، جوان شہید

شیعہ نیوز: بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان بارڈر پر قائم چوکی پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ میں جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر قائم چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ منزکئی سیکٹر ژوب بلوچستان میں کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ سے ایف سی کا 22 سالہ جوان نائیک فخر عباس شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مؤثر بارڈر منیجمنٹ کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ مسلسل اُٹھاتا رہا ہے، سرحد کے آر پار دہشت گردی کی روک تھام کیلئے مؤثر بارڈر منیجمنٹ ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button