اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

چین اور پاکستان کی افواج آپس میں بھائی ہیں، آرمی چیف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور افواج پاکستان آپس میں بھائی ہیں اور پاک چین افواج کا رشتہ اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی چین کے قیام کی 96 ویں سالگرہ پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں تقریب ہوئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تینوں مسلح افواج کے افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھاکہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور افواج پاکستان آپس میں بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین افواج کا رشتہ اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایرانی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی ناظم الامور نے تقریب منعقد کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک چین اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی تعلقات آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اترے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی تعلقات نے بین الاقوامی منظر کو تبدیل کردیا ہے اور یہ دوستی عالمی منظرنامے میں تبدیلی پر پورا اتری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button