اہم پاکستانی خبریں

سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سیاچن کے پیون سیکٹر میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں موجود دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں میجر عرفان برچہ اور میجر راجہ ذیشان جہانزیب شہید ہو گئے۔

دوسری جانب مقامی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کمانڈر ایف سی این اے کے ساتھ معمول کے دورے پر تھا۔ سیاچن سیکٹر سے ہیڈکوارٹر واپس آتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں وزیراعظم سے آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈر پشاور کی ملاقات

شہید عرفان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ گنش سے تھا اور وہ جی بی کے مشہور ادیب شیرباز علی برچہ کے اکلوتے بیٹے تھے۔ ادھر گورنر راجہ جلال حسین مقپون، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، وزیر اطلاعات فتح اللہ خان، اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ نے حادثے پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button