ایرانی نائب وزیر دفاع کی پاکستانی وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کا عزم
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان، جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کے لیے انکا شکر گزار ہے
شیعہ نیوز: پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حجت اللہ قریشی نے ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے دفاعی شعبوں میں پاک ایران موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، بریگیڈیئر جنرل حجت اللہ قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام صدیوں سے مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے کہ ٹرمپ پاکستان میں کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان، جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کے لیے انکا شکر گزار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ کشمیری اپنی اس جدوجہد میں ضرور کامیاب ہونگے۔