پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قومی مفاد میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وقت کی ضرورت ہے ,علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ قومی مفاد میں پاک ا یران گیس پائپ لائن منصوبہ وقت کی ضرورت ہے ،پاک ا یران گیس پائپ لائن منصوبہ کسی صورت نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، منصوبے کی تکمیل سے ملک کی انڈسٹری کو سستی گیس میسر آئے گی، صنعتی سر گرمیاں عروج پکڑیں گی اور گیس بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ ایران کی جانب سے اس منصوبے پر 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اورپاکستان کو اپنے حصے کا کام ابھی کر نا ہے۔

انہوں نے کہاکہ منصوبے کی تکمیل کے بعد ملک سے گیس بحران کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی عوام کو سستی گیس میسر ہوگی اور ملک کی انڈسٹری میں تیزی اور صنعتی و توانائی کی پیداوار میں بڑھوتری ہوگی اور گیس پریشر کی شکایات کا بھی ازالہ ممکن ہوسکے گا۔علامہ ساجد نقوی نے شہریوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کہا کہ موجود صورتحال میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ملک میں گیس کی شارٹیج کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ،غریبوں کے چوہلے ٹھنڈے اور ملک کی اندسٹری بند ہونے کی قریب ہے اور ملک میں گیس کی شارٹیج کا مسئلہ خالصتاً عوامی مسئلہ ہے، حکمرانوں کو عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایران کے دو اعلیٰ سطح کے سیاسی و عسکری وفود پاکستان آئے لیکن پاک ایران گیس پائپ لائن کے سلسلے میں کوئی بات سامنے نہیں آئی جس سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے ۔آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل میں حکمرانوں کو چاہیے کہ عوامی مشکلات کومد نظر رکھتے ہوئے ڈپلومیسی کے ذریعے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا حل نکالیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button