مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بحرین میں بے گناہ اسیروں کی حمایت میں مظاہرہ

شیعہ نیوز کے مطابق مظاہرے میں بحرینی جیلوں میں قید بیگناہ اسیروں کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا

مظاہرے میں شامل افراد نے کورونا وائرس کے بحران میں قیدیوں کی آزادی کو لازمی قرار دیا اور آل خلیفہ سے انکی رہائی کا مطالبہ کیا۔
دو ہفتے قبل بحرینی علما نے عوام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بیگناہ قیدیوں کی آزادی کے لیے آواز بلند کریں۔

 

قیدیوں کی آزادی کے لیے سوشل میڈیا پر بھی مہم شروع کی گئی ہے اور #جمعة_غضب_الأسری (جمعه غضب اسراء) کے عنوان سے ٹرینڈ چلایا گیا۔

سوشل ایکٹویسٹوں کے  مطابق جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار قابل تشویش ہے۔

بحرینی ایکٹویسٹ «محمد الصالح» نے پروگرام  «حدیث البحرین» میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: آل خلیفہ کے اسیروں کی اکثریت کی اگلی منزل قبرستان ہے اور اگرچہ کچھ قیدی رہا بھی ہوئے ہیں تاہم وہ بیچارے بھی کینسر سے دوچار ہیں۔

انکا کہنا تھا: آل خلیفہ کی قیدیوں کے لیے منظم پروگرام بنایا گیا ہے اور انکے جیلروں نے باقاعدہ امریکہ سے ٹرینینگ لی ہے اور قیدیوں پر سختی اور انسانی حقوق تنظیموں سے فرار کے سارے گر انہیں خوب آتے ہیں۔

محمد الصالح نے کہا کہ جیلوں میں دورہ کی کوئی اجازت نہیں اور سب کچھ خفیہ رکھا گیا ہے۔

بحرینی سوشل ایکٹویسٹ نے تمام قیدیوں کی فوری رہائی پر تاکید کرتے ہوئے کہا : اس وقت بحرینی جیلوں کی حالت زار مطمین نہیں اور کورونا سے سب کے متاثر ہونے کا خطرہ مکمل موجود ہے۔

بحرینی جیلوں میں بند عقیدے کی وجہ سے قید افراد نے سال ۲۰۱۹ میں بھوک ہڑتال بھی کیا تھا جس کی وجہ سے انکی جسمانی حالت کافی کمزور ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button