اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاک ایران تعلقات میں نیا موڑ،مزید سرحدی پوائنٹس کھولنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاک ایران تعلقات ترقی کی جانب گامزن ہیں،دونوں ممالک نے مزید سرحدی پوائنٹس کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستان اور ایران کے اعلیٰ سطحی سرحدی کمیشن (ایچ بی سی) کا اسلام آباد میں دوسرا اجلاس منعقد ہوا ۔

اس موقع پرپاکستان اور ایران نے باہمی اتفاق رائے سے نئے سرحدی پوائنٹس کھولنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدی نقشہ جات کو بہتر بنانے، اس سے متعلقہ معلومات کی تجدید اور مشترکہ سرحدی سروے کی ضرورت ہے ۔

گزشتہ سال ایران کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور ایرانی قیادت کی ملاقات میں طے پانے والے فیصلوں کی روشنی میں مذاکرات کا دوسرا دورمنعقد ہوا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button