پاک ایران سکیورٹی معاہدوں پر عملدرآمد خطے کے امن کی ضمانت ہے، ایرانی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی
اسلامی جمہوریہ ایران کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے دہشت گردوں سے نمٹنے میں پاک فوج کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاک ایران سیکورٹی معاہدوں پر عمل درآمد کے زریعے دونوں ممالک کی فورسز سرحدوں پر مکمل سکیورٹی کا قیام اور دہشت گرد گروہوں کی تباہی کا ہدف حاصل کر لیں گی۔
شیعہ نیوز: ایران کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے انفارمیشن سینٹر کے مطابق، خطے کے دشمنوں اور امریکی و صیہونی حکومت کے ایجنٹوں نے، پاک ایران مشترکہ سرحد کے دونوں اطراف تخریب کاری، بد امنی اور اپنی دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کے لیے آماجگاہ بنا رکھا تھا، جو گزشتہ ہفتے پاکستان آرمی کے آپریشن میں گرفتار یا مارے گئے ہیں۔
پاکستان آرمی نے 5 نومبر کو دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے سلسلے میں ایک تکفیری دہشت گرد گروہ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا تھا جس میں اس گروپ کے متعدد ایجنٹ مارے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی نائب وزیر دفاع کی پاکستانی وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کا عزم
اسلامی جمہوریہ ایران کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے دہشت گردوں سے نمٹنے میں پاک فوج کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاک ایران سکیورٹی معاہدوں پر عمل درآمد کے زریعے دونوں ممالک کی فورسز سرحدوں پر مکمل سکیورٹی کا قیام اور دہشت گرد گروہوں کی تباہی کا ہدف حاصل کر لیں گی۔
اس سے قبل بعض میڈیا ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ایک دہشت گرد گروہ کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جائے گا، تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔