اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عمران خان کی تحریک انصاف حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عمران خان کی تحریک انصاف حکومت نےآئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لیں ہیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ قرض پروگرام بحالی کے لیے پاکستان کو نئی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہو گا اور قرض پروگرام کی بحالی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف بورڈ کرے گا۔

میڈیا ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ٹیکس محاصل بڑھانے کے اقدامات کرے گا اور نجکاری پروگرام پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا، جب کہ پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق شرائط پر عمل درآمد بھی یقینی بنانا ہو گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں وزیراعظم عمران خان کی وزرا کو کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کی ہدایت

میڈیا ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے پلان کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو معاشی اہداف پرنظرثانی کی تجویز دی ہے جب کہ شرح سود بڑھانے اور ڈالرکا مارکیٹ ریٹ مقرر کرنےکی بھی شرط عائد کی گئی گئی ہے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں اور جیسے ہی مذاکرات مکمل ہوں گے، اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button