دنیاہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان اور ایران افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کررہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان میں طالبان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران جیسے ممالک افغانستان کے داخلی اُمور میں مداخلت نہیں کر رہے۔

کابل میں عبوری کابینہ میں توسیع کے اعلان کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کچھ دیگر ممالک کے افغانستان کے ساتھ سیاسی رابطے ہیں اور افغان حکومت ملک کی بہتری کے لیے ایسے ممالک کے مشوروں کا خیر مقدم کرتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سعودی و صیہونی حکومت کو اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے: امریکی قانون ساز

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی طرح دوسرے ممالک بھی اُن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔سفارتی سطح پر ایسے ادارے ہیں، جو چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو اور اور وہ اس حق میں نہیں ہیں کہ ہمارے داخلی کاموں میں مداخلت کریں یا داخلی سطح پر رکاوٹیں پیدا کریں، بلکہ یہ ممالک خیر خواہی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے خیر خواہی کے مشوروں کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں۔

ترجمان طالبان حکومت نے امن، استحکام اور جامع افغان حکومت کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ گروپ نے افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے مثبت بیانات کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کے طور پر نہیں دیکھا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کہا کہ اُنھیں جلد از جلد سکول جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button