اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آرمی چیف سے قطری بری افواج کے سربراہ کی ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کی بری افواج کے سربراہ میجر جنرل سعید حسن محمد نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کی بری افواج کے سربراہ میجر جنرل سعید حسن محمد نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغان امن عمل سمیت خطے کی سیکورٹی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں آپریشن ردالفساد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ قطری بری افواج کے سربراہ نے خطے میں قیام امن کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button