اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاک فوج کا غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

شیعہ نیوز: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق،جمعرات کے روز آرمی کمانڈرز کا 261 واں مشترکہ اجلاس پاک فوج کے کمانڈر جنرل سید عاصم منیر کی صدارت میں راولپنڈی شہر میں منعقد ہوا جس میں انہوں نے غزہ سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا۔

پاکستانی فوج نے غاصب صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اس حکومت کے جنگی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہم عالمی استکبار کے خلاف لڑنے والے مزاحمتی گروہوں کی حمایت کرتے رہیں گے، امیرعبداللہیان

انہوں نے غزہ کی پٹی میں فوری اور مستقل جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے تنازعات کے پرامن حل کا مطالبہ کیا۔

گزشتہ روز پاکستان کے مفتی اعظم محمد تقی عثمانی نے قطر کے دارالحکومت کے دورے کے دوران فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور غزہ جنگ کی پیش رفت اور صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کے نگران وزیراعظم نے غزہ کے بارے میں اپنے تازہ ترین بیانات میں صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر آمادہ ہونے والے ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک جعلی اور ناجائز حکومت ہے اور نیتن یاہو غزہ کے عوام کے خلاف جو کچھ کر رہے ہیں وہ مجرمانہ اقدام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button