اہم پاکستانی خبریں

باجوڑ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

شیعہ نیوز:باجوڑ کے علاقے لوئیسام میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لوئیسام کے مقام پر دہشت گردوں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف مؤثر کارروائی ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈیرہ اسمٰعیل سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سپاہی شفیق الرحمٰن شہید ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button