دنیا

پاکستان اور چین کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان میں چین کے سفیر یو جینگ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور چین مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پاکستان میں چین کے سفیر یو جینگ نے ملاقات کی جس میں کشمیر سمیت خطے کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ امور پر گفتگو کی گئی۔

چین کے سفیر یو جینگ نے کہا کہ پاکستان دیرینہ اور بے مثل دوست ہے، پاکستان اور چین مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں ہر قسم کی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ کشمیر کے مسئلے میں چین ہر فورم پر پاکستان کے موقف کی تائید کرتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button