مشرق وسطی

پاکستان اور عراق سے ثالثی کی سعودی درخواست پر ایران کا ردعمل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیر خارجہ  نے کہا ہے کہ ایران علاقائی امن کیلئے ہمسایہ ممالک سے تعاون کیلئے تیار ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے عراق اور پاکستان سے ثالثی کی درخواست کرنے سے متعلق اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب موجودہ حالات میں ایران سے مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے تاہم اگر وہ لوگوں کے قتل عام کے بجائے خطے کے مسائل کو مذاکرات کی میز پر حل کرنا چاہے تو ایران، بھی اس کا ساتھ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران بارہا اپنے اس موقف کا اعادہ کرتا رہا ہے کہ ہم علاقائی امن کے لئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون پر تیار ہیں۔

محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی حالیہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر کے ہرمز امن منصوبہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق، سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر یمن کے حالیہ حملوں کے بعد عراقی اور پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہدمحمد بن سلمان نے ان سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close