پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سردارانِ شہید مدافعان حرم شہید قاسم سلیمانی اور رفقاء کی پہلی برسی، پاکستان بھر میں عوامی اجتماعات کی تیاریاں جاری

سردارانِ شہید مدافعان حرم اہل بیتؑ شہید قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المہندس اور ان کے رفقاء کار کی مظلومانہ شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر پاکستان بھرمیں عوامی اجتماعات ، مجالس ترحیم بالخصوص مشاعروں کے انعقاد کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

مختلف شیعہ قومی وملی تنظیمات مختلف شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں شہدائے راہ مقاومت والقدس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پروگرامات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او، جے ایس او ، پیام ولایت فاؤنڈیشن اور دیگر ملی تنظیمات کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آبادسمیت مختلف شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا جارہاہے ۔

آئی ایس او کراچی کی جانب المحسن ہال جبکہ پیام ولایت فاؤنڈیشن کی جانب مسجد وحدت مسلمین چشتی نگرمیں مجلس ترحیم کا انعقاد کیاجارہاہے۔جبکہ یونٹس کی سطح پربھی ملک بھرمیں مجالس عزا منعقد ہوں گی۔

مجلس وحدت مسلمین کے مختلف اضلاع اور یونٹس ملک بھرمیں مجالس ترحیم کا انعقاد کررہے ہیں جبکہ کراچی اور اسلام آباد میں اپنی نویت کے پہلے منفرد اجتماعات یعنی مشاعروں کا اہتمام کررہی ہے جس میں ملک بھر کے نامور شعراء اور منقبت خواں اپنے کلام کے ذریعے سرداران شہدائے مقاومت اسلامی شہید قاسم سلیمانی و رفقاء کو منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button