اہم پاکستانی خبریں

کم از کم 5 بھارتی جنگی طیارے تباہ اور متعدد فوجی گرفتار کئے، پاکستان کا دعوی

شیعہ نیوز: اسلام آباد کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے دوران کم از کم پانچ بھاتی طیاروں کو مار گرایا گیا جبکہ متعدد بھارتی فوجیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اسرائیل کے جرائم میں برابر شریک ہے، امریکی خاتون رکن کانگریس

پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم پانچ بھارتی طیارے تباہ کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کی جانب سے جارحیت بند کی جائے تو دہلی اسلام آباد کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حالات کو مزید کشیدہ نہیں کرنا چاہتے، مگر اگر بھارت کی طرف سے دشمنی جاری رہی تو ہمیں جواب دینا پڑے گا۔

دوسری جانب بھارتی وزارت دفاع نے آج صبح پاکستانی سرحد کے قریب کئی میزائل داغنے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق ان کارروائیوں میں کم از کم 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن کے بارے میں دعوی ہے کہ وہاں سے بھارت کے خلاف دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت نے یہ حملے اپریل میں بھارتی زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے ایک حملے کے ردعمل میں کیے ہیں، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button