اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یوم پاکستان کی پریڈ ملتوی، 23 مارچ کے بجائے 25 مارچ کو ہوگی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یوم پاکستان23مارچ کو ہونے والی سالانہ پریڈ اب 23 کے بجائے 25مارچ کو ہوگی، یہ فیصلہ موسم کی خرابی کے باعث کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 23مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ خراب موسم کے باعث ری شیڈول کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث پاکستان ڈے کی پریڈ اب 25مارچ کو ہوگی،اگلے دو دن تک خراب موسم اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ راجہ ناصر کورونا وائرس کا شکار، قوم سے دعاؤں کی اپیل

واضح رہے کہ دورز قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ پاکستان 23 مارچ کی پریڈ میں ایس او پیز کے حوالے سے اہم ہدایت نامہ جاری کردیا تھا۔

کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر آئی ایس پی آر کی جانب سے پریڈ کے شرکا کے لیے جاری ہدایت نامہ کے مطابق شرکا کو پہلے ہی روز سے خصوصی بائیو سکیور ببل میں رکھا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے تمام شرکاء کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، تمام حاظرین کو بغیر ماسک پہنے پنڈال میں‌ داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close