پاکستانی شیعہ خبریں

یوم پاکستان، 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

شیعہ نیوز: ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ لاہور گیریژن میں یوم پاکستان کے موقع پر اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ توپوں کی سلامی دینے کی تقریب میں موجود پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا، فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، جوانوں اورافسران کی جانب سے ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی طور پر دعائیں بھی کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button