اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، جان دے کر اس کی حفاظت کریں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان زاہد مہدی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، اس کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام، انسان کو آزادی و حریت کا درس دیتا ہے، اس درس آزادی سے ہمارے بزرگوں نے نظریہ اسلام کے تحت انگریزوں سے آزادی کی تحریک شروع کی، اس تحریک کو تقویت 23 مارچ 1947ء کو ملی جب قرار داد پاکستان کو اکثریتی رائے سے پاس کیا گیا، یوں ہمارے بزرگوں کو پاکستان جیسی عظیم نعمت کی شکل میں ایک الگ وطن نصیب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ ظالمین کی مخالفت کی، چاہے وہ کشمیر میں بھارتی مظالم ہوں یا فلسطین میں اسرائیلی جارحیت، پاکستانی عوام ہمیشہ سامراجی طاقتوں کے مخالف رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں او آئی سی امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے

مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 2 قومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا اور اس کو بنانے میں ملت تشیع کا کردار واضع ہے، پاکستان میں آج ملت تشیع سمیت تمام محب وطن طبقات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسلام اور ملک دشمن عناصر دہشتگردی کے لبادے میں چھپ کر محبان وطن کو اپنی بزدلانہ کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں، ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، ہم دشمنان اسلام و پاکستان پر واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان بنانے والے پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے اپنا کرادر ادا کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کا ہر جوان ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، اس کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشتگرد عناصر کے خاتمے میں ہی پاکستان کا استحکام مضمر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button