اہم پاکستانی خبریں

پاکستان نےکلبھوشن کو قونصلر رسائی دیدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان کی جانب سے ویانا کنونشن اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق بھارتی دہشت گرد اور جاسوس کلبھوشن جادیو کو قونصلر رسائی دے دی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی کلبھوشن جادیو سے ملاقات جاری ہے، ملاقات کا دورانیہ ایک سے دو گھنٹے ہو سکتا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل کرنے کا پابند ہے اور بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو 2 ستمبر کو قونصلر رسائی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم عمران خان کی کشمیر کی آواز پر یکجا ہے، کشمیر آور میں پوری قوم نے ہمارا ساتھ دیا، ہماری کوشش ہےکہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سےکرفیو اٹھایا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ جنگ آخری آپشن ہوتا ہے اور کوئی باشعور ملک یا طبقہ جنگ سے گفتگو کا آغاز نہیں کرتا، ہم پُرامن ملک ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جنگ مسلط کی تو اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، مجھے مذاکرات کا کوئی ماحول دکھائی نہیں دے رہا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close