اہم پاکستانی خبریں

پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان ٹرین سروس آپریشنل کرنے کا فیصلہ

 شیعہ نیوز؛ پاکستان نے خطے میں تجارتی روابط بڑھانے کیلئے انتہائی اہم فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے ترکی اورایران کیساتھ مل کر تینوں ممالک کے درمیان ٹرین سروس آپریشنل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ تینوں ممالک نے اسلام آباد، تہران، استنبول کارگو ٹرین سروس کی بحالی کیلئے اتفاق کیاہے۔ سروے اگلے برس آپریشنل کی جائے گی۔

اس حوالے سے استنبول میں اکنامک تعاون تنظیم کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان،ایران اورترکی کی ریلویحکام نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اتفاق طے پایا کہ تینوں ممالک تجارتی روابط بڑھانے کیلئے اگلے برس اسلام آباد، تہران، استنبول کارگو ٹرین سروس بحال کر لیں گے۔ سروس کی بحالی کیلئے ابتدائی کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ تینوں ممالک کے درمیان موجود ریلوی ٹریک پر متعدد ٹیسٹ رن کیے جا چکے جس کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ ٹریک کی حالت زیادی اچھی نہیں ہے۔ تاہم اب تینوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ کارگو ٹرین سروس کی بحالی کیلئے ایک دوسرے کے تعاون سے کام کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button