پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بڑی خوشخبری، پاکستان اور عراق میں براہ راست بینکنگ چینل کا آغاز ہوگیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بغداد میں قائم پاکستانی سفارتخا نے کی جانب سے اعلان کیا گیاہے کہ پاکستان اور عراق کے درمیان براہ راست بینکنگ چینلز کے آغاز کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بغداد میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست بینکنگ چینلز کا آغاز ہوگیا ہے۔

ٹریڈ بینک آف عراق، نیشنل بینک آف پاکستان، بینک الحبیب لمیٹڈ پاکستان اور عسکری بینک لمیٹڈ نے اپنے RM اسٹیٹس کی تجدید کی ہے جس کے بعد اب یہ بینک پاکستان اور عراق میں کام کرسکتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ باقر زیدی کی وفد کے ہمراہ ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات

پاکستانی سفارتخانے نے خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی قابل تحسین اقدام ہے جس سے دونوں ممالک کی کارپوریٹ بینکنگ کو فائدہ ہوگا۔

بڑی خوشخبری، پاکستان اور عراق میں براہ راست بینکنگ چینل کا آغاز ہوگیا
بڑی خوشخبری، پاکستان اور عراق میں براہ راست بینکنگ چینل کا آغاز ہوگیا

اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے تاجر ذاتی رقوم کی منتقلی کے ساتھ ساتھ بینکنگ چینل کے ذریعے ایل سی بھی کھولسکیں گے اور رقوم کی متقلی بھی کرسکیں گے۔

اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے ہوگا جو دونوں ممالک کی معیشت کیلئے اچھی علامت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button