اہم پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی

شیعہ نیوز: پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی جب کہ ساڑھے 4 ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ 67 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46969 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2458 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتیں ساڑھے چار ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ اس سے قبل 15 جولائی کو ایک روز میں کورونا سے 67 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6 فیصد رہی۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ تجاوز کر گئی ہے اور کل کیسز 4 لاکھ 482 تک جا پہنچے ہیں جب کہ کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 8091 ہو گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close