پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کو ایک طویل مدتی معاشی پالیسی کی ضرورت ہے، علامہ صادق جعفری

شیعہ نیوز:پاکستان کو ایک طویل مدتی معاشی پالیسی کی ضرورت ہے، معاشی مشکلات سے نکلنے کے لئے معاشی پالیسی پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے وحدت ہاؤس انچولی میں کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ہم آہنگی کے ساتھ ایسی معاشی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے، جس کے ذریعے ہم اس مادر وطن کو قرضوں کے گرداب سے نکال کر معاشی خودمختاری پر گامزن کرسکیں، مسلسل نااہلی اور کرپشن نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب لاکھڑا کیا ہے اور اس کا نتیجہ میں آج عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

علامہ شیخ صادق جعفری نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لئے ضروری ہے کہ ہم معاشی آزادی کو اولین ترجیح دیں، ملکی ترقی کے لئے جلد از جلد آئی ایم ایف سے چھٹکار پانا ضروری ہے، حکومت ملک بھر کی ضلعی انتظامیہ کو رمضان المبارک میں گرانفروشوں سے سختی سے ساتھ نمٹنے کے لئے پابند کرے، رمضان المبارک میں عوام کو گراں فروشوں کے استحصال سے بچاکر کچھ ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں مولانا حیات عباس نجفی مولانا نشان حیدر ساجدی، آصف صفوی، زین عباس علامہ مبشر حسن، کلب جواد، عباس رضا سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button