مظلوم یمنی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب پر چراغاں کا انعقاد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب اور اتحادیوں کی جانب سے مسلمان ملک یمن پر گزشتہ 7 سالوں سے جاری وحشیانہ بمباری کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر چراغاں منعقد کیا گیا جس میں سیاسی و مذہبی رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی کی جانب سے مظلوم بے گناہ یمنی عوام پر ہو نے والے انسان سوز مظالم کے خلاف اور یمنی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی پریس کلب کے باہر چراغاں منعقد کیا گیا جس میں علماء کرام،سیاسی شخصیات اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد تعداد نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں جارح سعودی اتحاد کی صنعا میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی عمارت پر بمباری
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے معروف سیاستدان فاروق ستار نے کہا کے اقوام متحدہ کو چایئے کے یمنی عوام پر ہو نے والے مظالم و بربریت کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور یمنی عوام کا مسلہ عا لمی سطح پر اجاگر کرے اور یمنی عوام سے اظہار یکجہتی کر تے ہوئے سنجیدہ اقدامات کرے گز شتہ کئی سالوں سے مسئلہ کشمیر و یمن کو نظر انداز کیا جارہا ہے جب کے مسئلہ کشمیر ویمن ہمارا بنیادی مسئلہ ہے اس مسئلے کو ہر سطح پراُٹھاناہماری زمہ داری ہے۔
اہل سنت عالم دین قاضی احمد نورانی نے کہا کہ نہتے یمنی عوام پر ہونے والے مظالم کی ہم شد ید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری و یمنی عوام اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے ،ہم یمنی عوام کے حقوق کی حمایت کر تے ہیں ۔
اس موقع پر عقیل انجم نے کہا کے یمن کا مسلہ یمنی عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کیا جائے یمن میں گزشتہ کئی دنوں سے انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے بے گناہ عوام کو گو لیوں کا نشانہ بنا جارہا ہے جس کی وجہ سے اب تک درجنوں لوگ شہید ہو چکے ہیں لیکن عالمی حقوق کے دعویدار اور اقوام متحدہ مسئلہ یمن کے حل کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر تے دکھائی نہیں دے رہیں۔