اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریں

اسٹاک ایکسچینج حملہ: دہشتگردوں کو افغانستان سے ہدایات ملنے کا انکشاف

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے سے متعلق تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے 4 میں سے ایک دہشت گرد کراچی میں ہی موجود تھا جب کہ 3 دہشت گرد حب کے راستے کراچی آئے تھے۔ابلاغ نیوز نے جیو نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں موجود ایک دہشتگرد نے 2 سہولت کاروں کے ساتھ حملے کی پلاننگ مکمل کی اور حملہ آور 4 روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مکمل ریکی کر چکے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ تفتیش میں انکشاف ہواہے کہ دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، افغانستان کے شہر قندھار سے بھی دہشت گردوں کو ہدایت ملتی رہی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 3 سیکیورٹی گارڈز شہید ہوگئے تھے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشت گرد مارے گئے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close