
پاکستان، دہشت گردوں کا ٹرین پر حملہ، 400 سے زائد مسافر سوار ہیں
شیعہ نیوز: علیحدگی پسند عسکریت پسندوں نے جنوب مغربی پاکستان میں سیکڑوں مسافروں کو لے جانے والی ایک مسافر ٹرین پر فائرنگ کی جس سے ٹرین ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکسان کے ریلوے حکام نے بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی گئی۔ ٹرین میں 400 کے قریب مسافر سوار تھے۔
علیحدگی پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی (BLA) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے سکیورٹی فورسز سمیت ٹرین کو یرغمال بنایا ہے۔ تاہم صوبائی حکومت یا ریلوے حکام نے یرغمال بنائے جانے کی تصدیق نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او پاکستان نے یوم القدس کی تیاریاں شروع کر دیں
ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مشقف میں سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔
حکومتی ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے ہنگامی اقدامات نافذ کر دیے ہیں اور تمام اداروں کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان میں علیحدگی پسند گروپوں کی طرف سے دہائیوں سے جاری شورش کے نتیجے میں خطے میں حکومت، فوج اور چینی مفادات کے خلاف اکثر حملے ہوتے رہے ہیں اور صوبے کے معدنی وسائل میں حصہ لینے کے مطالبات پر زور دیا جاتا ہے۔