پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کربلا و نجف میں پاکستانی قونصلیٹ کھولنے کی اجازت مل گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی جناب ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ وزیراعظم نے کربلا و نجف سمیت دنیا بھر کے 5 مزید شہروں میں پاکستانی قونصلیٹ کھولنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق زائرین کو درپیش مشکلات کے پیش نظر اور بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو کربلا معلیٰ ونجف اشرف سمیت دیگرممالک کے پانچ شہروں میں پاکستانی قونصلیٹ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ کے علاوہ جن شہروں میں پاکستانی قونصلیٹ کھولنے کی منظوری دی گئی ہے اس میں جرمنی کا شہر میونخ ، امریکا کا شہر اٹلانٹا اور جنوبی اٹلی کا ایک شہر شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں کراچی سے ایران جانے والی زائرین کی بس کو حادثہ، 2 افراد شہید

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے متعدد مرتبہ عراق کے دورہ جات کیئے وہاں عراقی حکام سے ملاقاتیں کیں اور زائرین کی ضرورت کے پیش نظر کربلا اور نجف میں قونصلیٹ آفس کھولنے کیلئے قریب سے معاملات کا جائزہ لیکر وزیر اعظم اور کابینہ کو آگاہ کرچکے ہیں۔

کربلا اور نجف اشرف میں قونصلیٹ آفس کے قیام سے پاکستان سے ہر سال زیارات مقامات مقدسہ کیلئے جانے والے زائرین کو سہولیات میں اضافہ ہوگا، اس سے قبل فقط بغدادمیں قائم پاکستانی سفارت خانہ شہریوں کی خدمت پر معمور تھا جہاں تک رسائی میں زائرین کو شدید دشواریاں پیش آتی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button